فصل کے لحاظ سے تلاش کریں
فصلیں
اپنی فصل منتخب کریں اور اس کے لیے رجسٹرڈ مصنوعات اور پورے موسم کی رہنمائی دیکھیں۔

گندم
ربیعگندم پاکستان کی اہم ربیع کی فصل ہے اور سب سے زیادہ رقبے پر کاشت ہوتی ہے۔ یہاں زمین کی تیاری، جڑی بوٹیوں کے خاتمے، کنگی سے بچاؤ اور دانہ بھرنے تک فصل کی دیکھ بھال کی رہنمائی موجود ہے۔
16 مصنوعات
دھان
خریفدھان کی باسمتی اور موٹی اقسام پنجاب اور سندھ میں کاشت ہوتی ہیں۔ بیج کو دوا لگانے اور پنیری کی منتقلی سے لے کر جڑی بوٹیوں اور گڑووں کے کنٹرول اور سٹے بننے تک، فصل کی دیکھ بھال کی رہنمائی یہاں دیکھیں۔
16 مصنوعات
کپاس
خریفکپاس پاکستان کی اہم نقد آور فصل ہے۔ ہماری رہنمائی میں رس چوسنے والے کیڑوں اور سنڈیوں سے تحفظ کے ساتھ ٹینڈوں کی بہتر بڑھوتری کے لیے غذائیت بھی شامل ہے۔
19 مصنوعات
مکئی
خریف / بہاریہمکئی دانے اور چارے کے لیے بہار اور خزاں میں کاشت ہوتی ہے۔ بیج کو دوا لگانے سے لے کر جڑی بوٹیوں کے خاتمے اور دانہ بھرنے تک، ہر مرحلے کے لیے رہنمائی یہاں دیکھیں۔
13 مصنوعات
گنا
سالانہگنے کی فصل لمبے عرصے میں تیار ہوتی ہے۔ شروع سے مناسب غذائیت اور دیمک و گڑووں کا کنٹرول بہتر پیداوار کے لیے ضروری ہے۔ یہاں زمین کی تیاری سے رتا روگ سے بچاؤ تک کی رہنمائی موجود ہے۔
17 مصنوعات
آلو
ربیعآلو کی فصل میں کھادوں اور ادویات پر زیادہ خرچ آتا ہے۔ بہتر پیداوار کے لیے جھلساؤ سے بچاؤ اور آلو کی بڑھوتری پر خاص توجہ ضروری ہے۔ یہاں کاشت سے کٹائی تک غذائیت، جھلساؤ اور سست تیلے کے کنٹرول کی رہنمائی موجود ہے۔
21 مصنوعات
آم
سدا بہار باغآم پاکستان کی اہم باغاتی فصل ہے۔ پھول آنے کے وقت تیلے اور جوؤں سے تحفظ، اور پھل کے بہتر سائز اور رنگ کے لیے غذائیت کی رہنمائی یہاں دیکھیں۔
10 مصنوعات
تمباکو
خریفتمباکو زیادہ تر خیبر پختونخوا میں کاشت ہوتا ہے۔ یہاں متوازن غذائیت اور سنڈیوں و رس چوسنے والے کیڑوں کے کنٹرول کے لیے مصنوعات دیکھیں۔
10 مصنوعات